پاکستان: یومِ آزادی کے موقع پر ایک ساتھ چار تعطیلات کا امکان

اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے ) اگست 2025 میں پاکستان کے شہری ممکنہ طور پر یومِ آزادی کے موقع پر مسلسل چار دن کی تعطیلات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، اگر مقامی سطح پر چہلمِ امام حسینؑ کے لیے تعطیل کا اعلان کیا گیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سالانہ تعطیلات کے نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست بروز جمعرات یومِ آزادی پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس کے اگلے روز، 15 اگست کو چہلمِ امام حسینؑ کی مناسبت سے جمعہ کا دن ہے، جسے وفاقی سطح پر تو عام تعطیل قرار نہیں دیا گیا، تاہم صوبائی حکومتیں مخصوص علاقوں میں مقامی تعطیل کا اعلان کر سکتی ہیں۔اگر چہلم کی تعطیل کا اطلاق ہو جاتا ہے، تو شہریوں کو جمعرات (14 اگست) سے اتوار (17 اگست) تک مسلسل چار دن کی تعطیلات ملنے کا امکان ہے — جن میں یومِ آزادی، چہلم، ہفتہ اور اتوار شامل ہیں۔گزشتہ برسوں کی روایت کے مطابق کراچی اور راولپنڈی جیسے شہروں میں چہلم کے موقع پر مقامی تعطیلات دی گئی تھیں، جس کی بنیاد پر اس سال بھی ایسی ہی چھٹیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ