بارسلونا کے کوچ ہنسی فلیک کو چیمپئنز لیگ کے اگلے میچ سے معطل کر دیا گیا

یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا کی ضابطہ اخلاق کمیٹی نے بارسلونا کے مینجر ہنسی فلیک کو مئی میں انٹر میلان کے خلاف چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کے دوران بدتمیزی پر ایک میچ کی معطلی اور 20,000 یورو کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ فلیک ریفری کے فیصلوں پر شدید ناراض تھے جس کی وجہ سے ان کی ٹیم 4-3 سے ہار گئی اور دس سال بعد چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچنے کا موقع ضائع ہو گیا۔

ان کے اسسٹنٹ مارکس سورگ کو بھی اسی سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے باعث دونوں اس سیزن کے یوئیفا کلب مقابلوں کے شروع میں کوچنگ بینچ سے باہر رہیں گے۔اسی میچ میں بارسلونا کے فارورڈز لامینے یمال اور رابرٹ لیوانڈوسکی کو اینٹی ڈوپنگ افسران کی ہدایات نہ ماننے اور فوری طور پر کنٹرول پوسٹ پر رپورٹ نہ کرنے پر ہر ایک پر 5,000 یورو جرمانہ کیا گیا ہے۔بارسلونا کو اپنے مداحوں کی جانب سے اشیاء پھینکنے پر 5,250 یورو اور آتشبازی کرنے پر 2,500 یورو کا بھی جرمانہ کیا گیا ہے۔ انٹر میلان کے شائقین کو عوامی راستے بند کرنے پر 22,000 یورو اور آتشبازی پر 11,500 یورو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔یہ جرمانے یوئیفا کی سخت پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں جو یورپی فٹبال مقابلوں میں نظم و ضبط اور کھیل کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ