وزیرِاعظم اور آرمی چیف کو خیبر پختونخوا میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز پر بریفنگ

FB IMG 1755694234140


وزیرِاعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) کو خیبر پختونخوا میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز پر جامع بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے اس موقع پر فوجی جوانوں، پولیس اور سول انتظامیہ کے اہلکاروں سے ملاقات کی جو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ان کے جذبۂ خدمت اور انتھک محنت کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور فوج سمیت تمام ادارے بھرپور انداز میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ پوسٹ