بھارتی کرکٹر آپریشن سندور کی ناکامی نہ بھولے، سوریا کمار کا متنازع بیان

FB IMG 1757880608484 1



ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاکستان کے خلاف جیت کے بعد بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو نے پریس کانفرنس میں ایک متنازع بیان دے دیا۔
سوریا کمار نے کہا کہ "پاکستانی ٹیم کو آج بھی آپریشن سندور کی ناکامی نہیں بھولنی چاہیے، اسی طرح کے نتائج کرکٹ میں بھی نظر آ رہے ہیں۔”
ان کے اس بیان نے کھیلوں کے حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مبصرین کے مطابق کھیل کو سیاست اور عسکری حوالوں سے جوڑنا نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی روح کو بھی متاثر کرتا ہے۔
پاکستانی شائقین اور ماہرین کرکٹ نے سوریا کمار کے بیان کو غیر ضروری اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کھیل کے میدان میں صرف کھیل کی بات ہونی چاہیے۔

متعلقہ پوسٹ