بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور فجی کے وزیر اعظم سیتی وینی ربابو نے پیر کو نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات کی
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے صحت، تعلیم، ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور ثقافتی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر غور کیا۔ انہوں نے گلوبل ساؤتھ اور ایف آئی پیک پلیٹ فارم پر باہمی شراکت داری کو مزید فعال بنانے کے عزم کو بھی دہرایا۔
فجی کے وزیر اعظم نے اس سے قبل راج گھاٹ جا کر مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وہ اپنے دورۂ بھارت کے دوران انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرز (ICWA) میں بھی خطاب کریں گے۔