وزارتِ آئی ٹی اور کیڈٹ کالج حسن ابدال کے درمیان معاہدہ، ادارے کو ماڈل ڈیجیٹل انسٹی ٹیوشن بنانے کا فیصلہ

FB IMG 1756286099755 1



اسلام آباد: وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (MoITT) اور کیڈٹ کالج حسن ابدال (CCH) کے درمیان بدھ کے روز ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کا مقصد کالج کو پاکستان کے نیشنل ڈیجیٹل وژن اور "سی سی ایچ وژن 2030” کے مطابق ایک ماڈل ڈیجیٹل ادارہ میں تبدیل کرنا ہے۔
اس موقع پر حکام نے کہا کہ اس اشتراک سے تعلیمی معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، ڈیجیٹل لرننگ کو فروغ دینے اور طلبہ کو مستقبل کے ٹیکنالوجی ڈرائیون معاشی و سماجی تقاضوں کے لیے تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
وزارتِ آئی ٹی کے مطابق، یہ اقدام پاکستان کے تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل تبدیلی کی راہ ہموار کرے گا اور حسن ابدال کالج کو ایک مثالی ڈیجیٹل ماڈل کے طور پر سامنے لائے گا۔

متعلقہ پوسٹ