فرانس نے پولینڈ کے فضائی دفاع کے لیے رافیل طیارے تعینات کر دیے

FB IMG 1757666230540 1




پیرس/وارسا: فرانس نے پولینڈ کی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے تین رافیل لڑاکا طیارے تعینات کر دیے ہیں۔ یہ اقدام رواں ہفتے ڈرونز کی دراندازی کے بعد کیا گیا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا کہ:
“یورپی براعظم کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم روس کی بڑھتی ہوئی دھمکیوں کے آگے جھکیں گے نہیں۔”
فرانسیسی فوجی حکام کے مطابق یہ طیارے منگل کے واقعے سے قبل ہی پولینڈ میں تعینات کیے جا چکے تھے۔ منگل کو پولینڈ نے اطلاع دی تھی کہ اس نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر فضائیہ کے طیارے اس وقت بھیجے جب ’’معاندانہ اشیاء‘‘ نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ یہ واقعہ روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملوں کے دوران پیش آیا۔
یہ پہلا موقع تھا کہ جنگ کے آغاز کے بعد کسی نیٹو رکن ملک کی فضائی حدود متاثر ہوئی ہو، جس نے اتحاد میں تشویش کی لہر دوڑا دی اور مشرقی یورپ میں فضائی دفاعی اقدامات کو مزید سخت کرنے پر زور دیا۔
پیرس اور وارسا کے حکام نے کہا کہ رافیل طیاروں کی تعیناتی اس بات کا ثبوت ہے کہ اتحادی ممالک یکجا ہیں اور کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ نیٹو پہلے ہی خطے میں فضائی گشت اور نگرانی کے اقدامات بڑھا چکا ہے تاکہ جنگ کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ