چارلی کرک کے قاتل کی گرفتاری؛ ٹائلر رابنسن حراست میں

Screenshot 20250912 125554



واشنگٹن/— امریکا میں سیاسی کارکن اور کنزرویٹو رہنما چارلی کرک کے قتل کے الزام میں مشتبہ ملزم ٹائلر جیمز رابنسن کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق گرفتاری یوتا میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔
چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی جبکہ سیکیورٹی اداروں نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حملے میں استعمال ہونے والی بولٹ ایکشن رائفل موقع سے برآمد کی گئی، جس پر بعض اشتعال انگیز جملے درج تھے۔ حکام کے مطابق یہ شواہد ملزم کی گرفتاری میں اہم ثابت ہوئے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اسے "زبردست پیش رفت” قرار دیا ہے، جبکہ ریاست یوتا کے گورنر نے کہا ہے کہ کیس کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو واضح کیا جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ