جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج اے ٹی سی راولپنڈی میں

Screenshot 20250917 123753 1



راولپنڈی (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی میں آج جی ایچ کیو حملہ کیس اور 9 مئی سے متعلق دیگر اہم مقدمات کی سماعت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے سابق وفاقی وزراء عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور شوزب کنول سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق ان مقدمات میں کئی ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ کچھ ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات میں نامزد باقی ملزمان کی بھی آج عدالت میں پیشی متوقع ہے، تاہم کئی اہم شخصیات کی گرفتاری نہ ہونے کے باعث مکمل حاضری کا امکان کم ہے۔
یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں درج کیے گئے تھے جن کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں کی جا رہی ہے۔

متعلقہ پوسٹ