نئی دہلی – بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی غیر ملکی مصنوعات کو ترک کریں اور مقامی اشیاء کو ترجیح دیں۔
وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ "ہم اپنی روزمرہ زندگی میں بہت سی ایسی چیزیں استعمال کرتے ہیں جو غیر ملکی ہیں، ہمیں اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔” ان کے مطابق ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے کہ عوام گھریلو صنعتوں اور مقامی کاروبار کو سہارا دیں۔
مودی نے مزید کہا کہ "مقامی اشیاء کے استعمال سے نہ صرف خود انحصاری بڑھے گی بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ مواقع بھی فراہم ہوں گے۔”
بھارتی وزیراعظم اس سے قبل بھی "میک ان انڈیا” اور "آتم نربھر بھارت” جیسے منصوبوں کے ذریعے مقامی پیداوار کے فروغ پر زور دیتے رہے ہیں۔

