اسلام آباد (نمائندہ خصوصی وائس آف جرمنی): بحرین کی نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ آل خلیفہ پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ نور خان ایئر بیس پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون کو مزید وسعت دینے، مشترکہ مشقوں اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کو فروغ دینے پر بات چیت ہوگی۔ خطے کی سکیورٹی صورتحال بھی ملاقاتوں کے ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔
بحرین کے کمانڈر اپنے قیام کے دوران صدرِ مملکت، وزیراعظم اور اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور خلیجی خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی تعلقات کو ایک نئی جہت فراہم کرے گا