دبئی: ایشیا کپ کا بڑا معرکہ آج سجنے جا رہا ہے، جہاں پاکستان اور بھارت پہلی بار فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستانی ٹیم پچھلے میچز میں شکستوں کا حساب چکانے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ کھلاڑی مکمل فارم میں ہیں اور پوری کوشش کریں گے کہ قوم کو جیت کا تحفہ دیا جائے۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم موجودہ چیمپئن کی حیثیت سے اعزاز برقرار رکھنے کے لیے پرجوش ہے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے کہا کہ ٹیم نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور ہر کھلاڑی فائنل میں بہترین پرفارمنس دکھانے کے لیے تیار ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق یہ فائنل نہ صرف ٹائٹل بلکہ روایتی حریفوں کے وقار کی جنگ بھی ہوگا۔ اس لیے شائقین ایک سنسنی خیز اور تاریخی مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔


