وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے ری گیسی فائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کنکشنز کی بحالی کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ اقدام ملک میں توانائی کے استحکام اور گھریلو صارفین کی بڑھتی ہوئی گیس کی ضروریات پوری کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ عوام اور صنعتوں کو بلا تعطل اور سستی توانائی فراہم کی جائے۔ آر ایل این جی کنکشنز کی بحالی سے قدرتی گیس پر دباؤ کم ہوگا اور معاشی و صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
اس موقع پر وزارتِ توانائی کے اعلیٰ حکام اور گیس کے شعبے سے وابستہ نمائندے بھی موجود تھے۔


