چمالنگ، بلوچستان — 13 مئی 2026
بلوچستان کے علاقے چمالنگ میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تاہم اس کارروائی میں ایک میجر سمیت 4 جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی چمالنگ میں موجودگی اور علاقے میں کان کنی کے کاروبار سے بھتہ وصول کرنے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں جانب جانی نقصان ہوا۔
فورسز نے علاقے سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب شروع کر دیا ہے جبکہ چمالنگ اور گردونواح میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
شہدا کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی تک آپریشن جاری رہیں گے۔

