پانچ سال بعد بھارت اور چین کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال

FB IMG 1761554808770 1




بھارت اور چین کے درمیان تقریباً پانچ سال بعد براہِ راست فضائی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان پروازیں 2020 میں کووِڈ-19 وبا کے دوران معطل کی گئی تھیں اور اس کے بعد سرحدی کشیدگی اور سفارتی تنازعات کے باعث بحال نہیں ہو سکیں۔
بین الاقوامی فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق، بھارتی فضائی کمپنی انڈی گو (IndiGo) کی پرواز اتوار کی رات 10 بجے کولکتہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چین کے شہر گوانگزو کے لیے روانہ ہوئی، جو دونوں ممالک کے درمیان تقریباً نصف دہائی بعد پہلی براہِ راست پرواز ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارت اور چین کے درمیان فضائی روابط کی بحالی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب نئی دہلی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی سخت تجارتی پالیسیوں کا سامنا ہے، جس کے باعث بھارت خطے میں اقتصادی توازن برقرار رکھنے کے لیے چین کے ساتھ تعلقات میں نرمی کی راہ اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، آنے والے مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان مزید شہروں تک فضائی رابطوں کو بڑھانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ تجارت، سیاحت اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ