محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی

IMG 20251111 WA1469


اسلام آباد حملے کے بعد پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع میں سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی۔
دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب کے حساس، اہم اور گنجان آباد علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے
اسی طرح پنجاب بھر میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے
محکمہ داخلہ پنجاب نے زور دیا ہے کہ انتہاپسندی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مربوط اور فعال اقدامات اٹھائے جائیں۔
ترجمان کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے

متعلقہ پوسٹ