پارلیمان نے 27ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی، اپوزیشن کا سخت ردعمل

FB IMG 1763021202245 1




اسلام آباد: پارلیمان نے 27واں آئینی ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں نے اس بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے ’’آرمی چیف عاصم منیر کے لیے حفاظتی دیوار‘‘ قرار دیا ہے۔
اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم عدالتوں کی آزادی، پارلیمانی بالادستی اور جمہوری نظام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ ان کے مطابق اس کے ذریعے طاقت کو فوج اور حکمران اتحاد کے ہاتھوں میں مزید مرکوز کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب حکومتی نمائندوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 27ویں ترمیم کا مقصد ریاستی اداروں میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور انتظامی نظام کو مستحکم بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترمیمی بل اب صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد آئین کا حصہ بن جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ