وزیراعظم شہباز شریف سے شرجیل میمن کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

FB IMG 1763718304269


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی ماحول، وفاق اور صوبے کے درمیان روابط، اور عوامی فلاح سے متعلق جاری منصوبوں پر بھی بات چیت کی۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ پوسٹ