وفاقی وزیر داخلہ مُحسن نقوی کی گاڑی سخت جانچ کے بعد برطانوی وزارتِ خارجہ جانے دی گئی

FB IMG 1765177972615 1



لندن: وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات مُحسن نقوی کی گاڑی کو برطانوی وزارتِ خارجہ کے باہر سکیورٹی اہلکاروں نے معمول سے بڑھ کر سخت جانچ پڑتال کے بعد اندر جانے کی اجازت دی۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی عملے نے وزیر داخلہ کی گاڑی اور دیگر ہمراہ گاڑیوں کو پروٹوکول کے باوجود مکمل اسکیننگ اور دستاویزی تصدیق کے مراحل سے گزارا۔ برطانوی حکام کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی سکیورٹی پروٹوکول کا باقاعدہ حصہ ہے جو تمام اہم سرکاری مہمانوں کے لیے یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سیکورٹی تعاون، منشیات کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی، اور غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی سے متعلق اقدامات پر گفتگو متوقع ہے۔

متعلقہ پوسٹ