کراچی — وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں ایئربیس پر گورنر سندھ نہال ہاشمی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم ایئرپورٹ سے براہ راست پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں وزیراعظم گورنر ہاؤس جائیں گے جہاں وہ گورنر نہال ہاشمی کو ان کے عہدے پر مبارکباد پیش کریں گے۔

