مولانا فضل الرحمن: دفاعی قوت کو سیاسی نہیں، دفاعی اعتبار سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں

IMG 20251222 WA2491


کراچی/گورنر ہاؤس:
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی قوت کو صرف دفاع کے اعتبار سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، نہ کہ سیاسی طاقت کے طور پر۔
مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ سیاسی طاقت مضبوط ہونا عوام اور سیاست دانوں کا حق ہے، تاہم فوج کو سیاسی یا کسی اور مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین بھیجنے جیسی کوئی فوجی غلطی ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انہیں سرسید یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری ملنے پر فخر ہے، مگر وہ خود کو مولانا کہلوانا پسند کریں گے۔
گورنر ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور قومی مفادات کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا، اور دفاعی اداروں کا کردار صرف ملک کے تحفظ اور استحکام تک محدود رہنا چاہیے۔

متعلقہ پوسٹ