افغانستان: منشیات اور شراب کی سمگلنگ میں ملوث 11 افراد کو سرعام کوڑے مارنے کی سزا

IMG 20251222 WA2696


کابل:
افغان حکام نے منشیات اور شراب کی سمگلنگ کے الزام میں 11 افراد کو سرعام کوڑے مارنے کی سزا سنائی ہے۔ ہر مجرم کو 10 سے 30 کوڑوں کی سزا دی گئی، اور انہیں سات ماہ سے تین سال تک جیل میں بھی رہنا ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق، افغانستان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران جسمانی سزاؤں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کا مقصد جرائم پر فوری اور سخت جواب دینا قرار دیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ملک میں منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی شراب کی فروخت اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ