شاہین آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار

untitled 2025 12 27t191527 1821766844955 0



قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ شاہین آفریدی بگ بیش لیگ میں برسین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے شاہین آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق انجری کی نوعیت کا حتمی اندازہ ایم آر آئی کے بعد ہی ہو سکے گا۔

Shaheen Shah Afridi update, nothing serious Insha'Allah 💚 pic.twitter.com/yQaE6ica7w
— PCT Replays 2.0 (@ReplaysPCT) December 27, 2025

اس انجری کے باعث شاہین آفریدی کے بگ بیش لیگ کے بقیہ میچز سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹیم انتظامیہ اور شائقین کرکٹ کی نظریں طبی رپورٹس پر مرکوز ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین آفریدی لنگڑاتے ہوئے گراونڈ سے باہر جارہے ہیں اور ایک اپنے گھٹنے کی طرف ہاتھ کر کے اشارہ  بھی کرتے ہیں۔

Shaheen Afridi left the ground in some discomfort, hoping for a quick recovery🤞#BBL15 pic.twitter.com/lVjPqPBbIE
— KFC Big Bash League (@BBL) December 27, 2025

واضح رہے کہ آئندہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کو مکمل طور پر فٹ شاہین آفریدی کی ضرورت ہو گی، ایسے میں ان کی صحت اور فٹنس قومی ٹیم کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ