دبئی: دبئی حکومت نے پہلی بار بغیر کسی ڈرائیور کے چلنے والی خودکار ٹیکسی کے لیے اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔
اس اجازت نامے کے تحت مخصوص عوامی سڑکوں پر خودکار گاڑیاں بغیر کسی سیفٹی ڈرائیور کے چلائی جا سکیں گی۔ حکام کے مطابق یہ قدم دبئی کے اسمارٹ ٹرانسپورٹ وژن کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
ٹیکسی سروسز کے آغاز کا امکان 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ہے، اور ابتدائی طور پر محدود علاقوں میں یہ خودکار ٹیکسیز عوامی استعمال کے لیے دستیاب ہوں گی۔ دبئی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے شہر میں ٹرانسپورٹ کے جدید اور محفوظ نظام کی ترویج ہوگی۔

