یورپ کیساتھ سب سے زیادہ کاروبار کرنے والے ممالک میں امریکہ سرفہرست

news 1769538152 7640



news 1769538152 7640

(24 نیوز)یورپ کے ساتھ سب سے زیادہ لین دین کرنے والے ممالک کی فہرست سامنے آگئی جن میں امریکہ سرفہرست ہے، چین دوسرے، برطانیہ تیسرے ، سوئٹزرلینڈ چوتھے، ترکی پانچویں اور پھر بھارت کا نمبر آتا ہے۔

ریاستہائے متحدہ امریکہ یورپ کے ساتھ سب سے بڑا تجارتی لین دین آج بھی امریکہ کے ساتھ ہی ہوتا ہے، امریکہ اور یورپ ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔ 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک یورپ اور امریکہ کے درمیان 883 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی۔ اس میں امریکہ نے 347 ارب ڈالر کی برآمدات کیں جبکہ یورپ نے 538 ارب ڈالر کی برآمدات کیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یورپ کو امریکہ کے ساتھ 191 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل ہے۔

چین  یورپ کے ساتھ دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار چین ہے، 2025 میں جنوری سے نومبر تک دونوں کے درمیان کل تجارت 749 ارب ڈالر رہی۔ اس دوران یورپی یونین سے چین کی طرف کل برآمدات تقریباً 213 ارب ڈالر کی رہیں، جبکہ چین سے یورپ میں آنے والی کل درآمدات تقریباً 519 ارب ڈالر رہی ہیں۔ یہاں یورپی یونین چین کے ساتھ تجارتی خسارے یعنی ٹریڈ ڈیفیسٹ میں ہے۔

برطانیہ یورپ اور برطانیہ تیسرے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں، دونوں نے سال 2025 میں کل تقریباً 1 ٹریلین ڈالر کی تجارت کی۔ اس دوران یورپی یونین سے برطانیہ کو ہونے والی برآمدات تقریباً 550 ارب یورو رہیں، جبکہ برطانیہ سے یورپ کو کل برآمدات تقریباً 350 ارب ڈالر رہیں۔ اس طرح دیکھا جائے تو یورپ کو برطانیہ کے ساتھ تقریباً 176 ارب یورو کا تجارتی سرپلس حاصل ہے۔

سوئٹزرلینڈ یورپی یونین کا چوتھا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، 2024 میں دونوں ممالک کے درمیان کل تجارت تقریباً 650 بلین ڈالر تھی۔ اس عرصے کے دوران، یورپی یونین نے سوئٹزرلینڈ کو 193 بلین یورو برآمد کیے، جبکہ سوئٹزرلینڈ سے 135 بلین یورو درآمد کیے گئے۔ اس کے نتیجے میں، یورپی یونین کا سوئٹزرلینڈ کے ساتھ تقریباً 121 بلین یورو کا تجارتی سرپلس ہے۔

ترکی یورپ کا پانچواں بڑا تجارتی شراکت دار ہے، ترکی پہلے یورپی یونین کا حصہ تھا لیکن اب الگ ہو چکا ہے، دونوں ممالک کے درمیان 2024 میں تقریباً 243 بلین ڈالر کی تجارت متوقع ہے۔ اس میں سے یورپ نے ترکی کو 112 بلین یورو کی اشیا برآمد کیں، جب کہ ترکی نے 98 بلین یورو مالیت کی اشیا یورپ کو برآمد کیں۔ اس کے نتیجے میں، یورپ کا ترکی کے ساتھ تقریباً 15 بلین یورو کا تجارتی سرپلس ہے۔

 یورپ اور ہندوستان میں بھی خاصی تجارت ہوتی ہے اگرچہ ہندوستان یورپ کے ساتھ تجارت کے لحاظ سے سرفہرست پانچ ممالک میں شامل نہیں ہے، لیکن وہ اب بھی بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔

یورپ ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، 2024 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت تقریباً 136 بلین ڈالر تھی،اس مدت کے دوران، ہندوستان نے یورپ کو تقریباً 76 بلین ڈالر کی برآمدات کیں اور تقریباً 61 بلین ڈالر یورپ سے درآمد کیے تاہم، اس تجارت میں ہندوستان کے پاس تقریباً 15 بلین ڈالر کا تجارتی سرپلس ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 10 دہشت گر د ہلاک





Source link

متعلقہ پوسٹ