پاکستان کی افغانستان میں بڑی کارروائی — سات دہشت گرد ٹھکانے تباہ، درجنوں ہلاک

images 14 5


اسلام آباد — پاکستان نے افغانستان کی سرحدی پٹی میں واقع دہشت گرد تنظیموں کے سات کیمپوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر فضائی کارروائی کی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر نہایت درستگی اور مہارت کے ساتھ انجام دیا گیا، جس میں فتنۃ الخوارج (تحریک طالبان پاکستان)، اس کے اتحادیوں اور داعش خراسان سے وابستہ ٹھکانوں کو ہدف بنایا گیا۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کنڑ، پکتیا، پکتیکا، خوست اور ملحقہ علاقوں میں فضائی حملے کیے گئے، جن میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ یہ کارروائی پاکستان میں حالیہ خودکش حملوں کا براہ راست جواب ہے جن میں اسلام آباد کی امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں کے حملے شامل ہیں۔ ان حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں بیٹھی دہشت گرد قیادت نے کی تھی۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے واضح الفاظ میں کہا کہ "پاکستان کا یہ بالکل جائز مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ جب تک یہ مطالبہ پورا نہیں ہوتا، تمام آپشنز میز پر رہیں گے۔”

متعلقہ پوسٹ