چمن میں گیس سلنڈر دھماکا، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

IMG 20260226 WA2567


چمن — بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہونے والے زوردار دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں، جس سے یہ واقعہ انتہائی دردناک اور المناک ہو گیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی عملہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہے، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ دھماکے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ناقص معیار کے گیس سلنڈروں کے استعمال کے باعث اس طرح کے حادثات کا سلسلہ جاری ہے، جو متعلقہ اداروں کی جانب سے فوری توجہ اور سخت حفاظتی اقدامات کا تقاضا کرتا ہے۔

متعلقہ پوسٹ