تہران (نمائندہ خصوصی): ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ایسنا نے ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی کی موت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
ایسنا نیوز کے مطابق میجر جنرل امیر حاتمی مکمل صحت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور افواج کی قیادت بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نیوز ایجنسی نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ افواہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے تیزی سے پھیلیں جس کے بعد ایرانی میڈیا کو وضاحت جاری کرنا پڑی۔

