(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے ایرانی ڈرون، میزائل مار گرائے۔ دبئی ائیرپورٹ پر ڈرون حملے کے بعد ایمرٹس ائیر نے فلائٹ آپریشن عارضی معطل کر دیئے۔ حملوں کے دوران بحرین اور متحدہ عرب امارات میں سائرن بجتے رہے ہیں۔
آج شام تک سامنے آنےوالی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی طرف سے اپنے خلیجی پڑوسیوں سے گزشتہ حملوں پر معافی مانگنے کے باوجود، ایران مشرق وسطیٰ کے ممالک پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
بحرین میں آج دن کے اوائل میں سائرن بجنے لگے جب ایرانی حملوں نے سلطنت کو نشانہ بنایا۔ اس دوران ہی سعودی عرب نے کہا کہ اس نے اپنے وسیع الشیبہ آئل فیلڈ کی طرف جانے والے ڈرون کو تباہ کر دیا اور پرنس سلطان ایئر بیس کی طرف فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل کو مار گرایا۔ پرنس سلطان ائیر بیس پر امریکی افواج موجود ہیں۔
دبئی میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور حکومت نے اعلان کیا کہ اس نے ائیر ڈیفینس سسٹم کو فعال کر دیا ہے۔ دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کا انتظار کرنے والے مسافروں نے الرٹ سائرن بجنے کے بعد وسیع و عریض ہوائی اڈے پر ٹرین کی سرنگوں میں اتر کر پناہ لی۔
یہ بھی پڑھیئے: ہوائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر، جیٹ فیول میں 82 فیصد اضافہ ہوگیا
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک فوٹیج میں دبئی کے ہوائی اڈے پر حملے کا اثر دکھائی دے رہا تھا۔
اس صبح کے بعد، طویل فاصلے تک فلائٹس چلانے والی کیریئر ایمریٹس نے کہا کہ "دبئی جانے اور جانے والی تمام فلائٹس مزید اطلاع تک معطل کر دی گئی ہیں۔” تھوڑی دیر بعد، فلائتس کو معطل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا اور ایمریٹس ائیر لائنز نے کہا کہ ایئرلائن اپنا آپریشن دوبارہ شروع کر دے گی۔
عرب ممالک میں آج معمولی نوعیت کی کارروائیاں رپورٹ ہوئیں جب کہ ایران سے آج آدھی رات کے بعد سے اسرائیل پر چھ مرتبہ بیلسٹک میزائل داغے جا چکے ہیں۔ کوئی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران میں اسرائیلی ائیرسٹرائیکس کی نئی لہر، اسرائیل پر دوپہر تک چھ میزائل حملے، ٹرمپ کی آج شدید حملوں کی وارننگ


