وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت عالمی کشیدگی کے پیش نظر ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف پر اہم جائزہ اجلاس

IMG 20260316 WA1795


اسلام آباد، 16 مارچ 2026 – وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ عالمی صورتحال کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے مزید اقدامات پر مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے حکومت کے بروقت فیصلوں کی بدولت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

img 20260316 wa17967385778008971906378
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت عالمی کشیدگی کے پیش نظر ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف پر اہم جائزہ اجلاس 3


وزیراعظم نے بتایا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیش نظر معاشی استحکام کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے فیصلوں کی بدولت عوام کے لیے تیل کی مسلسل فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ قومی سطح پر کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات نافذ العمل ہو چکے ہیں اور مزید پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کفایت شعاری کے تمام اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایات جاری کرنے کی تصدیق کی۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ معاشی استحکام اور عوام کے لیے ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تمام اقدامات فوری ریلیف کے ساتھ ساتھ طویل مدتی معاشی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی کشیدگی کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی تقسیم کار کمپنیوں کو حکومت کے متعین نرخوں پر تیل کی فروخت یقینی بنانے اور شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں موجود تیل کے ذخائر، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت تیل کی متعین قیمتوں پر فروخت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔
اس موقع پر پاک ایپ (Pak App) میں ایک نیا فیچر شامل کرنے کی اطلاع دی گئی جس کے ذریعے صارفین کہیں بھی تیل کی عدم دستیابی یا مہنگے داموں پر فروخت کی شکایت متعلقہ حکام تک پہنچا سکتے ہیں اور حکومت فوری ایکشن لے گی۔
اجلاس کے شرکاء نے گزشتہ جمعہ کو وزیراعظم کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کو سراہا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

متعلقہ پوسٹ