علی ظفر کی قانونی فتح: میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے جرمانہ

IMG 20260331 WA2196


لاہور — پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے سیشن عدالت لاہور میں ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔ عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
واضح رہے کہ 2018 میں میشا شفیع نے سوشل میڈیا پر علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد علی ظفر نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ سالوں پر محیط قانونی کارروائی کے بعد عدالت نے علی ظفر کے حق میں فیصلہ سنایا۔
یہ فیصلہ پاکستان میں MeToo تحریک اور ہتک عزت قوانین کے حوالے سے ایک اہم قانونی نظیر سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ