امریکا کا ایران کو انتباہ: سفارت کاری اختیار کرو ورنہ حملوں کا دائرہ وسیع ہوگا

IMG 20260401 WA0126


واشنگٹن — یکم اپریل 2025
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے سفارتی راستہ اختیار نہ کیا تو اس کے اہم انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا۔
واشنگٹن میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکی افواج اس وقت ایران کے اندر بھرپور فوجی کارروائیاں کر رہی ہیں اور ایرانی فضائی حدود میں بھی آپریشن جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی فوج زمینی کارروائی کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے محدود تعداد میں میزائل فائر کیے گئے، جنہیں ناکام بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فوجی قیادت شدید دباؤ اور مایوسی کا شکار ہے جبکہ امریکا کے پاس آپشنز لامحدود ہیں اور ایران کے محدود۔
ہیگسیتھ نے متنبہ کیا کہ آنے والے دن اس تنازعے کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔

متعلقہ پوسٹ