مردان: کان کنی کے دوران لینڈ سلائیڈنگ، 9 کان کن جاں بحق، 3 زخمی

IMG 20260331 WA2471


مردان — یکم اپریل 2025
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے ننگ آباد درنگ میں کان کنی کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والے دردناک حادثے میں 9 کان کن جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ 7 ایمبولینسز، ڈیزاسٹر مینجمنٹ گاڑی اور ایکسکیویٹر کی مدد سے امدادی کارروائی شروع کی گئی۔ ابتدائی مرحلے میں ملبے سے تین زخمیوں کو زندہ نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ریسکیو آپریشن جاری رہنے کے ساتھ ساتھ 9 کان کنوں کی لاشیں بھی ملبے سے برآمد کر لی گئیں۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کن اپنے روزمرہ کے کام میں مصروف تھے اور اچانک زمین کھسکنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

متعلقہ پوسٹ