افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی حمایت اور سرپرستی ایک بار پھر بے نقاب

news 1775017285 8193



news 1775017285 8193

 (24نیوز)طالبان رجیم کی دہشت گردگروہوں کی پشت پناہی ناصرف افغانستان بلکہ خطے بھر کیلئے سکیورٹی چیلنج بن چکی ہے،بین الاقوامی جریدہ نے بھی افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج(ٹی ٹی پی) کے بھیانک گٹھ جوڑ کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا۔

آسٹریلوی جریدے دی کنورسیشن کے مطابق طالبان رجیم نے افغانستان پرقبضہ کے بعدشر پسند مسلح جتھوں کو حکومتی فورس کا حصہ بنالیا،بھارت اپنے مذموم جغرافیائی اور علاقائی مفادات کیلئے طالبان کی پشت پناہی کررہا ہے۔

دی کنورسیشن کے مطابق  افغان طالبان رجیم نے فتنہ الخوارج کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہ فراہم کررکھی ہے، فتنہ الخوارج افغان طالبان کے نام نہاد سیاسی نظام کو پاکستان پر بھی مسلط کرنا چاہتا ہے۔

آسٹریلوی جریدے کے مطابق طالبان رجیم نے فتنہ الخوارج کو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنیکی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی کی بدترین سفارتکاری کے اثرات، آبنائے ہرمز میں 18 بھارتی جہاز محصور

ماہرین کے مطابق افغان طالبان اپنے بھارتی آقاوں کی سرپرستی میں اپنا ناجائز تسلط قائم رکھنے کیلئے دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری کررہے ہیں،پاکستان دنیا کو بارہاافغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کے ثبوت پیش کرچکاہے جسکی عالمی سطح پرتائید کی جاچکی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ