گیلپ سروے: 93 فیصد پاکستانی جنگ بندی کوششوں کے حامی

images 12 6


امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستانی حکومت کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق 93 فیصد پاکستانی شہری جنگ بندی میں پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت کرتے ہیں، جن میں سے 72 فیصد اس کردار کی پرزور حمایت کرتے ہیں۔
8 اور 9 اپریل کو کیے گئے اس سروے میں سامنے آیا کہ 82 فیصد عوام حکومت کی جنگ بندی کوششوں سے آگاہ ہیں جبکہ 46 فیصد نے کہا کہ وہ ایک بڑی ڈیل کے امکانات کے بارے میں سن رہے ہیں۔
امن کے حوالے سے 80 فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ جنگ بندی سے معاملہ پائیدار امن کی طرف جائے گا، جن میں سے 44 فیصد امن کے بارے میں انتہائی پرامید ہیں۔

متعلقہ پوسٹ