بوداپست —
ہنگری میں آج ووٹنگ شروع ہو گئی ہے جہاں طویل عرصے سے اقتدار میں موجود وزیراعظم وکٹر اوربان پانچویں بار وزارتِ عظمیٰ کے لیے میدان میں ہیں۔ تاہم اس بار انہیں اپنی سیاسی زندگی کے سب سے مشکل مقابلے کا سامنا ہے۔
اوربان کو چیلنج دینے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کا سابق قریبی ساتھی پیٹر مگیار ہے جو اپنی جماعت "تیسزا” کے ساتھ انتخابی میدان میں اترا ہے۔ تازہ ترین رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق اوربان کی فیدیز جماعت مگیار کی تیسزا پارٹی سے پیچھے چل رہی ہے — جو کہ اوربان کے دو دہائیوں کے سیاسی سفر میں ایک غیرمعمولی صورتحال ہے۔
یہ انتخاب نہ صرف ہنگری بلکہ پورے یورپ کے لیے انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ اوربان کی قوم پرست اور یورپی یونین مخالف پالیسیاں براعظم کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کرتی رہی ہیں۔

