شان مسعود ٹیسٹ کپتان برقرار، سرفراز احمد پہلی بار ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے

IMG 20260415 WA1498


لاہور —
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق کپتان اور موجودہ قومی سلیکٹر سرفراز احمد اظہر محمود کی جگہ ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی بنگلا دیش سیریز کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی کپتان اور ہیڈ کوچ کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ پاکستانی ٹیم ممکنہ طور پر بنگلا دیش، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔
پاکستان کی آخری ٹیسٹ سیریز اکتوبر میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلی گئی تھی جو ایک ایک سے برابر رہی تھی۔ شان مسعود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ پی سی بی کی مستقل مزاجی کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا ہیں۔

متعلقہ پوسٹ