کراچی: ڈاکٹر سارنگ قتل کیس — اہم پیشرفتواردات میں استعمال گاڑی برآمد، دو ملزمان کی شناخت

IMG 20260422 WA1992

کراچی میں شارعِ فیصل پر میٹروپول ہوٹل کے قریب ہدف بناکر قتل کیے جانے والے ڈاکٹر سارنگ کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی ہے جبکہ واردات میں ملوث دو ملزمان کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمان نے یہ گاڑی ملیر سے کرائے پر لی تھی اور منصوبہ بندی کے ساتھ میاں بیوی کا تعاقب کیا۔ ڈاکٹر سارنگ اپنی اہلیہ کے ہمراہ رکشے میں سوار تھے جب مسلح افراد نے گاڑی سے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
رکشہ ڈرائیور کی تلاش بھی جاری ہے۔ بیوہ کا ابتدائی بیان ریکارڈ کیا جاچکا ہے، تاہم اب تک دشمنی یا مالی تنازعے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ مقتول ڈاکٹر گلستانِ جوہر اور کورنگی کے دو مختلف اسپتالوں میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ورثاء نے تدفین کے بعد تاحال تفتیش میں مکمل تعاون فراہم نہیں کیا، جو تحقیقات کو سست کررہا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ