اسلم آباد — امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ آج شام دوبارہ اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ پاکستانی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام اور پابندیوں کے حوالے سے بالواسطہ مذاکرات ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ پاکستان اس سفارتی عمل میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی امن و استحکام، دوطرفہ تعلقات اور جاری سفارتی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

