سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا

IMG 20260428 WA0036


کراچی — سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 10.5 فیصد سے بڑھا کر 11.5 فیصد کردیا۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ 9 مارچ کو ہونے والے گزشتہ اجلاس میں مرکزی بینک نے شرح سود کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا، تاہم اب بدلتے ہوئے معاشی حالات کے پیش نظر سخت مانیٹری پالیسی اختیار کی گئی ہے۔
ماہرین معاشیات کے مطابق یہ اضافہ افراط زر کو قابو میں رکھنے اور روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ شرح سود میں اس اضافے سے قرضوں پر سود کی شرح بھی بڑھے گی، جس کے کاروباری سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ پوسٹ