متحدہ عرب امارات کی اوپیک اور اوپیک پلس سے مبینہ علیحدگی کی خبریں—عالمی تیل منڈی میں ہلچل کا امکان

IMG 20260428 WA2360


ابوظبی / بین الاقوامی ڈیسک:
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے حوالے سے بین الاقوامی میڈیا اور خبر رساں اداروں میں یہ رپورٹس گردش کر رہی ہیں کہ ملک نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ یکم مئی 2026 سے نافذ العمل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس اقدام کے بعد یو اے ای اپنی تیل کی پیداوار اور فروخت کی پالیسی میں مزید خود مختاری حاصل کرے گا۔
تاہم ابھی تک اس حوالے سے متحدہ عرب امارات یا اوپیک کی جانب سے باضابطہ اور سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔ عالمی توانائی ماہرین کے مطابق اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو اس کے عالمی تیل کی قیمتوں اور مارکیٹ توازن پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اوپیک (OPEC) کا قیام 1960 میں عمل میں آیا تھا جس میں سعودی عرب، ایران، عراق اور کویت سمیت متعدد بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک شامل ہیں، جبکہ اوپیک پلس میں مزید غیر رکن ممالک بھی شامل ہیں۔

متعلقہ پوسٹ