سہیل آفریدی وزیراعلیٰ برقرار رہیں گے، مہم چلانے والے ناکام ہوں گے: بیرسٹر گوہر

IMG 20260501 WA20841


پشاور —
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رہیں گے اور ان کے خلاف مہم چلانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے لیے نامزد کیا ہے، لہٰذا ان کا عہدہ ہر صورت محفوظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور پارٹی قیادت ان سے مکمل طور پر مطمئن ہے۔

متعلقہ پوسٹ