تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر جنرل علی عبداللہی نے سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقات کی، جس میں فوجی کارروائیوں کو جاری رکھنے اور دشمنوں کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کے حوالے سے نئی رہنما ہدایات جاری کی گئیں۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل عبداللہی نے سپریم لیڈر کو مسلح افواج کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ رپورٹ میں ملاقات کی تاریخ کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔
جنرل عبداللہی نے واضح کیا کہ ایرانی مسلح افواج امریکی اور صہیونی دشمنوں کی کسی بھی کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دشمن کی جانب سے کوئی غلطی کی گئی تو ایران کا جواب فوری، سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔

