ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے ہرا دیا

IMG 20260512 WA0990


ڈھاکا – بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دے دی۔ میرپور میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو واضح برتری کے ساتھ ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی دوسری اننگز 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ قومی ٹیم کو شروع ہی میں جھٹکا لگا جب پہلی وکٹ صرف 3 رنز پر گر گئی۔
عبداللہ شفیق نے 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، سلمان آغا نے 26 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں آذان اویس 15، شان مسعود 2، سعود شکیل 15، حسان خان 12، حسن علی 1 اور نعمان علی 4 رنز بنا سکے۔
بنگلادیش نے پانچویں روز اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 وکٹوں پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ کپتان نجم الحسن شنتو نے 87 رنز اور مومن الحق نے 56 رنز کی مفید اننگز کھیلیں۔
پاکستان کی طرف سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے 1 وکٹ لی۔ نعمان علی نے اس میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 ویں وکٹ بھی حاصل کر لی۔
میچ کا خلاصہ
بنگلادیش پہلی اننگز: 413
پاکستان پہلی اننگز: 386
بنگلادیش دوسری اننگز: 240/9 ڈکلیئر
پاکستان دوسری اننگز: 163
پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، مگر میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں مضبوط موقف قائم کیا۔ پاکستان نے 386 رنز بنا کر 27 رنز کی کمی رکھی، جس کے بعد بنگلادیش نے آخری دن ڈکلیئریشن کر کے پاکستان کو دباؤ میں ڈال دیا۔
یہ پاکستان کے لیے ایک مایوس کن آغاز رہا جبکہ بنگلادیش نے گھر میں پاکستان کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی ہے۔

متعلقہ پوسٹ