جنوبی افریقہ: رام افوسا کا ‘فارم گیٹ’ اسکینڈل کے باوجود استعفیٰ دینے سے انکار


کیپ ٹاؤن — جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رام افوسا نے ‘فارم گیٹ’ نقد رقم اسکینڈل کے باوجود عہدہ چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
صدر رام افوسا نے قومی ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا، یہ خطاب اس وقت سامنے آیا جب جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے حکم پر مواخذہ کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ ‘فارم گیٹ’ اسکینڈل میں صدر کی فارم سے لاکھوں ڈالر مالیت کی نقد رقم کی مبینہ چوری اور اسے چھپانے کے الزامات شامل ہیں، جس نے ملک میں سیاسی بحران کو جنم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کو مواخذہ کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ پوسٹ