غزہ سٹی، 16 مئی 2026
اسرائیلی حکام نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سب سے سینئر زندہ رہنما عزالدین الحداد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے معروف محلے رمل میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بناتے ہوئے یہ حملہ کیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق حملے کے کچھ دیر بعد الحداد کی موت کی حتمی تصدیق ہو گئی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق عزالدین الحداد القسام بریگیڈ کی پانچ رکنی سپریم کونسل کے آخری حیات رکن تھے۔ یہ کونسل حماس کے عسکری سربراہوں محمد الضیف، یحییٰ سنوار اور محمد سنوار کی شہادت کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔
حملے کے دوران اپارٹمنٹ کے قریب کھڑی ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں چار مزید افراد جاں بحق ہوئے۔
اس خبر کی اشاعت تک حماس اور القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے اس دعوے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔

