بلوچستان کی بہادر بیٹی شہیدتربت میں لیڈی کانسٹیبل شکیلہ بلوچ دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کر گئیں

IMG 20260516 WA1691


تربت — بلوچستان کی ایک اور بہادر بیٹی وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو گئی۔ تربت میں لیڈی کانسٹیبل شکیلہ بلوچ کو اس وقت دہشتگردوں نے نشانہ بنایا جب وہ ڈیوٹی پر جا رہی تھیں۔ اس بزدلانہ حملے میں ان کے معصوم بچے اور شوہر بھی زخمی ہوئے۔
حملے کی ذمہ داری بھارت نواز دہشتگرد تنظیم فتنہ الہندوستان پر عائد کی گئی ہے۔ یہ حملہ نہ صرف ایک بہادر خاتون پولیس اہلکار پر بلکہ بلوچستان کی ان تمام خواتین پر حملہ ہے جو عوام کے تحفظ کے لیے فرنٹ لائن پر سینہ سپر ہیں۔
دہشتگردوں نے بلوچی روایات، غیرت اور خواتین کے احترام کو پامال کرتے ہوئے یہ گھناؤنا جرم کیا۔ شکیلہ بلوچ کی شہادت نے پورے صوبے کو سوگ میں ڈبو دیا ہے۔
شہیدہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی — بلوچستان کی بیٹیاں آج بھی سر اٹھا کر ڈیوٹی پر ڈٹی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ