وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت

IMG 20260518 WA1611


اسلام آباد / ابوظہبی — وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں نیوکلیئر انرجی پلانٹ پر کیے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ جوہری تنصیبات پر کسی بھی قسم کا حملہ نہ صرف ایک خودمختار ملک کی سلامتی پر حملہ ہے بلکہ یہ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا: "ہم متحدہ عرب امارات کی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔”
وزیراعظم نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ خطے کو مزید عدم استحکام سے بچایا جا سکے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا نیوکلیئر انرجی پروگرام خطے کا پہلا اور عرب دنیا کا سب سے بڑا سول جوہری توانائی منصوبہ ہے، جس پر حملہ بین الاقوامی برادری میں شدید تشویش کا باعث بنا ہے۔

متعلقہ پوسٹ