
(24 نیوز)2026 کی بیجنگ میں منعقد ہونے والی ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں لائیو مظاہرے کے دوران ایک انسان نما روبوٹ (ہیومنائڈ) قابو کھو بیٹھا اور فرش پر بری طرح ہاتھ پاؤں مار کر تڑپنے لگا۔
بیجنگ ہی میں ہونے والی ایک تربیتی دوڑ کے دوران ایک انسان نما روبوٹ ایک گدّے دار دیوار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اس کے باڈی سے چنگاریاں نکلنے لگیں، اور وہ تباہ ہو گیا۔
机器人跑太快不及刹车,撞上垫子后把腰折断了???? pic.twitter.com/wwJ4HfgiC5
— 偏航 (@pianhangx) August 20, 2026
روبوٹ پوری رفتار سے دوڑ رہا تھا، اچانک ایسا لگنے لگا جیسے اس نے اپنا توازن اور کنٹرول کھو دیا ہو، اور وہ سیدھا دوڑتے رہنے کی بجائے کراس میں آ کر رکاوٹ سے ٹکرا گیا۔
مزید پڑھیں:بھارت: بلی کو ’’سرکاری نوکری‘‘ مل گئی
ٹکر اتنی شدید تھی کہ اس کا جسم تقریباً دو حصوں میں تقسیم ہوتا دکھائی دیا۔
یہ واقعہ پانچ روزہ ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ گیمز کی تیاریوں کے دوران پیش آیا، جسے ’’روبوٹ اولمپکس‘‘ کا نام دیا جا رہا ہے، یہ مقابلے 22 اگست سے بیجنگ میں جاری ہیں۔
16 ممالک کی 666 ٹیموں سے تعلق رکھنے والی تقریباً 2,056 مشینیں ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ گیمز کے دوسرے ایڈیشن میں نئے چیلنجز کا سامنا کرنے والی ہیں۔

