نیروبی (مانیٹرنگ ڈیسک) — کینیا میں ایندھن کی قیمتوں کے خلاف پرتشدد مظاہروں اور چار افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 4 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران 4 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کینیائی حکومت نے فوری طور پر قیمتوں میں نظرثانی کا فیصلہ کیا۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ عوامی دباؤ اور معاشی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ تاہم حزبِ اختلاف اور احتجاجی گروپوں نے اس کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔

